سٹرا بیری چاکلیٹی پیرہن میں

ظفری

لائبریرین
کیا کریں کہ عادت ہی بن گئی ہے جیسے۔ اس مرتبہ خیریت سے کافی عرصہ گزرا ہے بیچ میں ۔ الحمد للہ
اس جھولے نے تو بستر سے لگا دیا ہے۔ یوں تو عشق کے روگی بھی نہ ہوتے ہوں گے جیسا حال ہمارا ہو رہا ہے ۔ چائے تک اپنے ہاتھوں سے بنا کر نہ پی دو دن سے۔
ہاں تو حال پوچھنے آئے ہیں، پوچھئیے نا۔۔
یہ واقعی تشویشناک بات نکلی ۔ ہلنے جُلنے سے محرومی اور حد تو یہ ہے آپ کی انرجی ڈرنک ( چائے ) بھی آپ بنا نہ سکیں ۔ اللہ آپ کو صحت دے ۔ آمین
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ واقعی تشویشناک بات نکلی ۔ ہلنے جُلنے سے محرومی اور حد تو یہ ہے آپ کی انرجی ڈرنک ( چائے ) بھی آپ بنا نہ سکیں ۔ اللہ آپ کو صحت دے ۔ آمین
آمین ثم آمین
وہی تو۔۔۔ اور چائے کسی اور کی بنائی ہوئی پی تو لیتے ہیں مگر تسلی نہیں ہوتی۔
ویسے یہ لڑی بھی پرانی ہے۔ مگر نئی چوٹوں نے پرانے درد بھی جگا دئیے۔
😥😥😥
 
ظفری

لائبریرین
آمین ثم آمین
وہی تو۔۔۔ اور چائے کسی اور کی بنائی ہوئی پی تو لیتے ہیں مگر تسلی نہیں ہوتی۔
ویسے یہ لڑی بھی پرانی ہے۔ مگر نئی چوٹوں نے پرانے درد بھی جگا دئیے۔
😥😥😥
شکر کریں کہ آپ کیساتھ معاملہ اتنا سنگین نہیں ہے کہ نئی چوٹیں آپ کے درد جگا دیتی ہیں ۔ ورنہ تو وہ عالم ہوتا ہے کہ بقول شاعر ۔
ٰ؎ چاند کے ساتھ کئی درد پرانے نکلے
کتنے غم تھے جو تیرے غم کے بہانے نکلے
 
ایویں چھیڑ نہ توں درداں نوں ، ساتھوں درد سنائے نئیں جانے
😥
 
Top