مبارکباد ہماری پیاری سی دلاری سی ہر دل عزیز گل بٹیا کو منصب تیس ہزار بہت بہت مبارک 🎉🥇🥇🥇🥇🎊

سیما علی

لائبریرین
IMG-1588.jpg
IMG-1589.jpg
3b0f0aba-af60-4d28-98de-f5acc0a82fb8.jpg




ہماری پیاری سی دلاری سی ہر دل عزیز
گل بٹیا
کو منصب تیس ہزار
بہت بہت مبارک 🎉🥇🥇🥇🥇🎊
اردو
محفل سے آپ کی محبت واقعی قابل داد ہے۔
اور آپکی برق رفتاری میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں
سلامت رہیے
اسی رفتار کو برقرار رکھیے
جس ہم روز اول سے قائل ہیں ۔
اللہ پاک آپکو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور نظر بد سے محفوظ رکھے
آمین
دختر اردو محفل ایک مرتبہ پھر سے بہت بہت مبارک
🎉🎊🎉🎊🎉🎊🎊🎉🎊🎉🎊🎉🎊🎉🎊🎉🎊
برق رفتار وہ یوں جان جہاں ملتے ہیں
ہم جہاں ہوتے ہیں وہ ہم کو وہاں ملتے ہیں
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
گل یاسمین، تیس ہزاری کی ڈھیروں مبارک۔
ایک وقت تھا جب مجھے یقین تھا کہ تم ایک سال کے اندر اندر شمشماد بھائی کا ریکارڈ توڑ دو گی۔ شاید۔۔۔ میں نے ان شاءاللَٰه نہیں پڑھی تھی۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بھئی ابھی اٹھارہ یا سولہ تو میرے ساتھ ہی ہوئے تھے ۔خدا جانے تمہارا گھوڑا جس کھیت میں چرتا ہے اس میں چنوں کے علاوہ کیا کیا اگتا ہے ۔ ذرا ادھار دو تو میں بھی کچھ سرپٹ رفتار دکھادوں ۔ گھڑی میں کراچی کا کاف تو گھڑی میں ژوب کا ژے اور گھڑی میں ریاض کا رےاور پھر واپسی میں آخری سٹاپ ڈنمارک کے ڈال پر ادھار کا حساب بے باق۔۔ ۔
تفنن بر طرف ہم تو۔۔۔ ۔سرمحفل تمہیں فضیلت کی چادر اڑھائیں گے ۔
بہت بہت مبارک باد ۔
 

سیما علی

لائبریرین
آخری سٹاپ ڈنمارک کے ڈال پر ادھار کا حساب بے باق۔۔ ۔
تفنن بر طرف ہم تو۔۔۔ ۔سرمحفل تمہیں فضیلت کی چادر اڑھائیں گے ۔
بہت بہت مبارک باد ۔
واہ بھیا واہ کےا خوب
بالکل فضیلت کی چادر کی رونمائی کا مبارک وقت آگیا ہے
بسمہ اللہ کیجیے اور سر پر ڈھیر ساری دعاؤں اور مبارکباد کے ساتھ اڑھا دیجیے ۔۔
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
سلامت رہیں بٹیا !!!!انشاء اللہ یہی ہیں وہ در نایاب ہیں جو
اردو محفل کوچار چاند لگاتا ہے ۔۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
واہ بھیا واہ کےا خوب
بالکل فضیلت کی چادر کی رونمائی کا مبارک وقت آگیا ہے
بسمہ اللہ کیجیے اور سر پر ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ ساتھ مبارکباد کے ساتھ اڑھا دیجیے ۔۔
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
سلامت رہیں بٹیا انشاء اللہ یہی ہیں وہ در نایاب جو
جو اردو محفل کوچار چاند لگاتا ہے ۔۔
آئیے پھر آپا ایک طرف سے آپ پکڑیئے ۔ ابھی اڑھاتے ہیں ۔ آجاؤ بھئی سٹیج پر ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
گل یاسمین، تیس ہزاری کی ڈھیروں مبارک۔
ایک وقت تھا جب مجھے یقین تھا کہ تم ایک سال کے اندر اندر شمشماد بھائی کا ریکارڈ توڑ دو گی۔ شاید۔۔۔ میں نے ان شاءاللَٰه نہیں پڑھی تھی۔
ان شاء اللہ
بھیا یہ ضرور کریں گی !!!اسی برق رفتاری سے جس سے یہ منصب تیس ہزاری
حاصل کیا
ان شاء اللہ
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جلدی سے آجائیے
گل بٹیا
موقع بھی ہے دستور بھی ہے ۔۔۔
تو پھر ۔۔۔ بلبل محفل ۔۔۔ کا لقب بھی ساتھ ہی دے دیا جائے آپا ۔ شیلڈ آپ ہاتھوں میں دیجیے گا ذرا ۔
چادر کے ایک کونے میں چہکتی بلبل کڑھی ہوئی ہے ،
بھرپور تالیوں کی گونج میں ۔ تشریف لاتی ہیں ۔۔۔۔بلبل محفل ۔۔۔۔
تالیاں ں ں ں ں ں ں ،،،، 🥁🥁🥁🎷🎷🎷👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏
 

سیما علی

لائبریرین
تو پھر ۔۔۔ بلبل محفل ۔۔۔ کا لقب بھی ساتھ ہی دے دیا جائے آپا ۔ شیلڈ آپ ہاتھوں میں دیجیے گا ذرا ۔
چادر کے ایک کونے میں چہکتی بلبل کڑھی ہوئی ہے ،
بھرپور تالیوں کی گونج میں ۔ تشریف لاتی ہیں ۔۔۔۔بلبل محفل ۔۔۔۔
تالیاں ں ں ں ں ں ں ،،،، 🥁🥁🥁🎷🎷🎷👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏
واہ واہ کیا
حسین
چادر ہے
فضیلت کی
چہکتی بلبل بھی کیا خوبصورت کڑھی ہے ۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل یاسمین، تیس ہزاری کی ڈھیروں مبارک۔
ایک وقت تھا جب مجھے یقین تھا کہ تم ایک سال کے اندر اندر شمشماد بھائی کا ریکارڈ توڑ دو گی۔ شاید۔۔۔ میں نے ان شاءاللَٰه نہیں پڑھی تھی۔
وہی تو۔۔۔ان شاء اللہ نہیں پڑھی تھی ورنہ آج ہمیں زیک کا "بس 30 ہزار "سننے کو نہ ملتا۔
اسی غم میں آپ کی ڈھیروں مبارک کی ڈھیروں خیر مبارک کہنا ہی بھول گئی گل یاسمین۔
ایک وقت تھا کا کہہ کر آپ ہمارے دکھے دل کو اور نہ دکھائیے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہماری پیاری سی دلاری سی ہر دل عزیز
@گل بٹیا
کو منصب تیس ہزار
بہت بہت مبارک 🎉🥇🥇🥇🥇🎊
پیاری آپا آپ کی محبتوں کا تو جواب ہی نہیں۔ اتنے پیار سے مبارکباد دینے پر بہت شکریہ۔ اور خیر مبارک۔
اردو
محفل سے آپ کی محبت واقعی قابل داد ہے۔
اس کا جواب ادھار۔۔۔۔ جواب تفصیلی ہے اور عشاء کا وقت ہوا چاہتا ہے۔
اسی رفتار کو برقرار رکھیے
جس ہم روز اول سے قائل ہیں
ضرور۔ آپ سب کا ساتھ میسر رہے تو رفتار میں کمی نہ آئے گی ان شاء اللہ
اللہ پاک آپکو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور نظر بد سے محفوظ رکھے
آمین
آمین ثم آمین۔
سلامت رہئیے آپا۔
برق رفتار وہ یوں جان جہاں ملتے ہیں
ہم جہاں ہوتے ہیں وہ ہم کو وہاں ملتے ہیں
ہائے مار ڈالا ۔ مار ڈالا
مکرر مکرر
ہم جہاں ہوتے ہیں وہ ہم کو وہاں ملتے ہیں
❤️❤️❤️
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وہی تو صرف 30 ہزار۔
حالانکہ اب تک ہمیں 30333 مراسلات کر لینے چاہیے تھے۔ لیکن کیا کریں کبھی سر پہ چوٹ کبھی بازو پہ چوٹ کبھی ذہنی حالت بگڑی ہوئی کبھی مزاج برہم۔۔۔۔ سب نے مل ملا کے کچھوے کی چال چلنے پر مجبور کر دیا۔
جلدی ہی کچھ دیر کے لیے خرگوش کی چال چلتے ہیں اور اس کے بعد واپس کچھوے کی چال پر آجائیں گے۔ سب حالات پر منحصر ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھئی ابھی اٹھارہ یا سولہ تو میرے ساتھ ہی ہوئے تھے
ابھی ابھی کہاں۔ وہ تو 2023 کی بات ہے۔
خدا جانے تمہارا گھوڑا جس کھیت میں چرتا ہے اس میں چنوں کے علاوہ کیا کیا اگتا ہے
ہمارا گھوڑا جس کھیت میں چرتا ہے وہاں چنوں کے علاوہ باجرہ اور جوار بھی اگتا ہے۔
ذرا ادھار دو تو میں بھی کچھ سرپٹ رفتار دکھادوں
ادھار محبت کی قینچی ہے عاطف بھیا۔
گھڑی میں کراچی کا کاف تو گھڑی میں ژوب کا ژے اور گھڑی میں ریاض کا رےاور پھر واپسی میں آخری سٹاپ ڈنمارک کے ڈال پر ادھار کا حساب بے باق۔
بس یونہی " گھومئیے گھومئیے " کے چکر میں ایک دور مکمل ہو جاتا ہے اور ادھار کا سود بھی نہیں چکایا جاتا۔ اس لیے ادھار والا رجسٹر پھاڑ کر گھوڑے کو کھلا دیا۔
تفنن بر طرف ہم تو۔۔۔ ۔سرمحفل تمہیں فضیلت کی چادر اڑھائیں گے
تو آ ہی گیا وہ دن جس کا انتظار تھا۔۔۔۔ اللہ اللہ ۔
یہ عالم شوق کا دیکھا نہ جائے
❤️
خیر مبارک خیر مبارک
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گُلِ یاسمیں بہنا!
تیس ہزار ی منصب پر فائز ہونے پر ڈھیروں مبارک باد۔
دعا ہے کہ اللہ تعالٰی آپ کی زندگی کو ڈھیروں خوشیوں سے بھر دے۔ آمین۔۔
خیر مبارک ایس ایس ساگر بھیا
سلامت رہئیے ہمیشہ۔
خیر مبارک
اور دعاؤں کے لیے بہت ساری دعائیں۔ اللہ پاک قبول فرمائیں۔ آمین
 
Top